اسلام آباد : حکومت نے سونے کی خرید و فروخت کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا، جس سے فائدہ عام شہریوں اور ملک کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کردیے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سونےکی خریدو فروخت کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فائدہ عام شہریوں اور ملک کو ہوگا۔
مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پہلے ہی کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، گذشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار 6 سو روپے کمی واقع ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ39 ہزار ایک سو سے کم ہوکر 2 لاکھ 12 پانچ سو روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پشاور میں تھانہ ایکسائز نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے رنگ روڈ پر گاڑی سے دو لاکھ بلیک ڈالر برآمد کرلئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان اور برآمد شدہ ڈالر ایف آئی اے کے حوالے کر دیے۔