پیر, جون 8, 2026
اشتہار

طلبا، نوجوانوں اور خواتین کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طلبا، نوجوانوں اور خواتین کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی پیو اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے والے مستحقین کو سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور نے بتایا کہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو سبسڈی کی منتقلی جاری ہے۔

حماد علی منصور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس جبکہ ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے۔

سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے کہا کہ حکومت رواں سال پیو اسکیم کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ اسکیم کے تحت طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔

سی ای او ای ڈی بی نے واضح کیا کہ اسکیم میں شامل ہونے کے لیے پیو پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے، درخواست گزار کو پورٹل پر ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن اور درخواست گزار کے انتخاب کا طریقہ کار مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں