پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

حکومت نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سندھ اور کے پی کے کی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں تینتیس فیصد کمی کا فیصلہ واپس لے لیا تاہم پاور سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں دو سو تیرہ روپی فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے اعتراضات پر گیس کی قیمتوں میں کی گئی ایک تہائی کمی واپس لے لی گئی، حکومت نے گزشتہ ماہ صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں تینتیس فیصد کمی کا اعلان کیا تھا، یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

حکومت کے مطابق ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے سسٹم پر گیس کی قیمتوں میں کافی فرق ہے، جس کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس کی قیمت میں کمی کی واپسی کی درخواست وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کی۔


مزید پڑھیں : پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو سستی گیس دینے کا فیصلہ


ذرائع کے مطابق پنجاب کے صنعتکاروں نے اپنی انڈسٹری سندھ اور کے پی کے میں منتقل کرنے کی دھمکی دی تھی ،جس پر حکومت نے سندھ اور کے پی کے میں گیس کی قیمت میں دوبارہ سے اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی اب پاور سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو گیس چار سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جائے گی۔ پہلے پاور سیکٹر کو دی جانے والی گیس کا ٹیریف چھ سو تیرہ روپے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں