The news is by your side.

Advertisement

”اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعظم کے مشیر  ایوب آفریدی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے موصول ہو چکیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی اسٹیٹ بینک آن لائن ریئل ٹائم بنیادوں پر سہولت فراہم کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی، اپوزیشن کی مخالفت کےباوجودسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوایا اور عثمان بزدارکامشکور ہوں کہ میری رہنمائی فرمائی ، ہم نے 1500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزحل کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سروسز کا آغاز کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دی تھی ، 3روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے اور ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں