تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

یوگنڈا: حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر ٹیکس عائد کردیا

کم پالا: افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے ملک بھر میں فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے استعمال پر ٹیکس عائد کردیا۔

یوگنڈا کے صدر موسیوینی نے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’شہری سوشل میڈیا کو ملک کے خلاف استعمال کررہے ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں ہمارا منفی چہرہ سامنے جارہا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی بدنامی کا پیسہ اور وسائل خود فراہم کررہے ہیں، مذکورہ کمپنیاں بشمول فیس بک اور واٹس ایپ پر ہمارے ملک کے اپنے ہی لوگ پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

موسیوینی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے مثبت کام بھی کیے جاسکتے ہیں مگر ہمارے شہری غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، اسی بات کو مدنظر  رکھتے ہوئے حکومت نے ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ صدر کی جانب سے اعلان کے بعد فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکس کی مد میں 200 ’یوگنڈا شیلنگ‘ ادا کرنے ہوں گے علاوہ ازیں واٹس ایپ، ٹوئٹر اور وائبر استعمال کرنے والے صارفین کو 5 سے 4 سینٹ جرمانہ عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جون کو یوگنڈا کی حکومت نے فیس بک اور واٹس ایپ کے بے جا استعمال سے شہریوں کو روکنے کے لیے نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکشن اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گھنٹوں وقت برباد کرنے والے صارفین کے لیے ’گپ شپ ٹیکس‘ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کے وقت کو بچانے اور بے جا سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے وائبر، ٹویٹر پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -