سلام آباد: حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے تیل کی فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارتِ آئی ٹی نے 24 ہزار موبائل فونز کی خریداری کے لیے ‘اظہارِ دلچسپی’ طلب کر لی ہے۔
Govt Schemes Pakistan- Latest Updates Page
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے واضح کیا ہے کہ ان موبائل فونز کی خریداری کے لیے قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام فونز کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی، جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ان فونز کی قیمت کا تعین کرے گا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے، جو کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کا فروغ اور ڈیٹا انٹری ، پیٹرولیم سپلائی چین کی مکمل اور شفاف نگرانی کے لئے استعمال ہوگا:
انھوں نے مزید کہا کہ طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے توانائی کے بحرانوں سے نمٹنے کی قومی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ اوگرا ڈیش بورڈ کی مدد سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سپلائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔


