The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کیلیے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

اجلاس میں اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتِ حال سے ملک کو نکالا جائے۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو بتا دیں کہ کوئی غیر یقینی صورتِ حال نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں