تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، شہباز شریف کا انتباہ

لاہور : قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، تجارتی صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطاروں میں کھڑے عوام نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں، ملک 3سال سےنااہلی،کرپشن اور مہنگائی کی اسموگ نےلپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ قوم کوقطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، قطاریں،مہنگائی،یوٹرن،جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سےتجارتی صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے ہونگے، آئندہ ماہ 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی تیاری قوم ذبح کرنے جیساہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بتایا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے، کرشنگ شروع ہونے کےباوجود چینی فراہمی بحال نہ ہونا نااہلی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈالر 177روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، ڈالرکی پروازمہنگائی کا کرب بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، روپےکی قدر میں ایک فیصدکمی مہنگائی میں 14سے 16 پوائنٹس اضافہ کرتی ہے۔

قائد حزب اختلاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی دیدہ دلیری پر حیرت ہے ، عمران کنٹینر والی باتیں کیوں بھول گئے ؟اب سیاسی اخلاقیات کہاں ہے؟ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی گھرگھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے ، ہربحران، قیمتوں میں اضافےکی دہائی ہے حکومت چلتی رہی توملک نہیں چلےگا۔

Comments

- Advertisement -