تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

حکومت کا سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے افغانستان سے کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی  بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لئے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لئے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں  میں درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف سستی  بجلی پیدا کرنے بلکہ  ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لئے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔

وزیراعظم نے وزارت ریلوے کو بھی ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔وزیراعظم نے درآمدی عمل کو تیز تر بنانے کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -