پیر, جون 15, 2026
اشتہار

آئندہ بجٹ: پاکستان کی آئی ایم ایف کو 215 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال بجٹ میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرادی ، 430 ارب روپے کے ریونیو اقدامات لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین اہم مشاورت کا دوسرا روز مکمل ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو آئندہ بجٹ میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 430 ارب روپے کے ریونیو اقدامات کیے جائیں گے۔

حکومت نے ریٹیل سیکٹر سے سیلز ٹیکس کی آمدن بڑھانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی کرلی ہے، ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاجروں کو راغب کرنے کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو انتہائی آسان اور پیچیدگیوں سے پاک بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے ، اس وقت ڈبے میں بند زیادہ تر اشیاء سیلز ٹیکس ایکٹ کے آٹھویں شیڈول میں شامل ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پیکنگ پر خوردہ قیمت اور سیلز ٹیکس کی شرح واضح درج نہیں ہوتی۔

آئندہ بجٹ میں ڈبے میں بند بیشتر اشیاء کو آٹھویں شیڈول سے نکال کر تھرڈ شیڈول میں لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تھرڈ شیڈول میں شامل اشیاء کے لیے مینوفیکچررز پر لازمی ہوتا ہے کہ وہ مصنوعات پر قیمت اور سیلز ٹیکس کی شرح واضح طور پر ظاہر کریں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ٹیکس چوری کا تدارک کرنا، دستاویز سازی کو فروغ دینا اور آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ریونیو اہداف کو پورا کرنا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں