اسلام آباد : وفاقی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، (ایل او آئی) پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ، نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نجکاری کیلئے کیونکہ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) اگست کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہوٹل کیلئے نجکاری، جوائنٹ وینچر اور 99 سال کیلئے لیز پر دینے کے آپشنز موجود ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری 2026 سے پہلے ممکن نہیں ہو گی۔
وزیرنجکاری علیم خان نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کیلئے ریفرنس پرائس سے کم بولی موصول ہوئی تو نجکاری نہیں ہو گی۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس 33 جہازوں میں سے قابل استعمال صرف 21 ہیں، پی آئی اے کے موجودہ جہازوں کے حالت اس وقت قابل رحم ہے،وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ جس جہاز سے سعودیہ گئےاس کی حالت قابل رحم تھی، علیم خان
پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے سے قومی خزانے کو 850ارب نقصان ہوا، اسٹیل ملز، ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری رکنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، علیم خان
حکومت پی آئی اے کو اپنے پاس رکھے گی تو ائیر لائن بند کرنا پڑے گی ، ملک کو نقصان پہنچانے میں ہر بندے نے حصہ ڈالا ہے۔