The news is by your side.

ریلوے کے ناکارہ انجن: حکومت کا نیب کے بجائے ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ریلوے کے پچپن ناکارہ انجن خریدنے کے معاملے پرحکومت نے تحقیقات نیب کے بجائے ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ناکارہ انجن خریدنے کے معاملے پرنیب سے تحقیقات اس لئے نہیں کروارہے کیونکہ نیب پرہمیں تحفظات ہیں، نیب میں مقدمات چھ چھ سال پڑے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انجنوں کی خریداری کی تحقیقات کرنے کےلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

خواجہ سعد نے انکشاف کیا کہ ’چینی انجینئرزنے تسلیم کیا ہے کہ دو ہزارہارس پاورکے انجنوں کے ڈیزائن میں فالٹ تھا۔ یہ سستے انجن ہیں، سستی چیزوں سے مسائل پیدا ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’شکرہے کہ انجن کی وارنٹی ابھی باقی تھی لہذا چینی انجنئیرزمرمت کرنے کےلئے آگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں