The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس ایپ کے اجرا کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپ کے اجرا کی منظوری دے دی اور کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپ کے اجراپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپ کے اجرا کی منظوری دے دی اور ٹائیگر فورس کےساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ طلب کر لی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایاجائے کس رکن اسمبلی نےٹائیگرفورس متحرک کرنے میں کتناکرداراداکیا ، عوامی نمائندوں کی جانب سےنوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے، ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننےجا رہی ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےٹائیگرفورس کی خدمات کادائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کےلیےڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےاستعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ٹائیگرز فورس کی ایپلیکشن لانچ کرنےکی منظوری

ایپ سےاسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں بھی آسانی ہو گی اور کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوسکے گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران نے خان ٹائیگر زفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا تھا اور ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کے طریقہ کار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ٹائیگرز فورس کی ایپلیکشن لانچ کرنےکی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان رضا کاروں کو بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نشاندہی،موقع پر کارروائی ضروری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں