تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، پیسوں کی واپسی کا اعلان

اسلام آباد : حکومت پاکستان کاعازمین حج کو5 ارب روپےواپس کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ، وزارت مذہبی امورفی کس26سے67ہزارروپےواپس کرے گی ،  تمام حاجی کیمپس پر رقوم کی واپسی کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت پاکستان کا عازمین حج کو 5 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد عازمین کو پیسوں کی واپسی کا سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امورفی کس 26 سے67 ہزار روپے واپس کرےگی، ملک بھر کے تمام حاجی کیمپس پر رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے۔

وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے روڈٹومکہ منصوبہ پاکستانی عازمین کےلئےاہم سنگ میل ہے، منصوبہ سعودی عرب اورپاکستان کےتعلق کامظہر ہے۔

مزید پڑھیں : روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ، عازمین حج کی مشکلات ختم

یاد رہے روڈٹومکہ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن اسٹاف نے کام شروع کردیا،حجاز مقدس کیلئے اڑان بھرنے والے دوسوچودہ عازمین کی پاکستان میں ہی امیگریشن کردی گئی۔

دوسری جانب عازمین حج کی سہولت کے لئے روڈ ٹو مکہ منصوبے کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ، اسلام آبادایئرپورٹ پرپاکستانیوں کی سعودی امیگریشن کےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کل روڈٹومکہ منصوبے کاافتتاح کریں گے اور ساتھ ہی حجاج کرام کوایئرپورٹ پرخودالوداع کریں گے ، 22000 حجاج کی بائیومیٹرک امیگریشن اسلام آبادایئرپورٹ پرہوگی۔

وفاقی وزرا نے ایئرپورٹ پر روڈ ٹومکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لیا ، وزیرمذہبی اموراور وزیر ہوا بازی غلام سرور نےامیگریشن کاؤنٹرزکاجائزہ لیا ، اسلام آباد سے چارٹرڈ فلائٹس روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت حجازمقدس جائیں گی۔

خیال رہے سرکاری اسکیم کے تحت جمعہ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگا۔۔ سترہ اگست سے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن چودہ ستمبر تک مکمل ہوگا

Comments

- Advertisement -