The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو ڈی پورٹ‌ کیا جائے، حکومت کا برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کو  خط لکھ کر مطالبہ کریں گے کہ سابق وزیر اعظم کو ملک بدر کریں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی علاج سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، اب انہیں پاکستان واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد وفاق نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں ہم برطانیہ سے نوازشریف کو ملک بدر کر کے پاکستان واپس بھیجنے کی درخواست کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا قوم اور ملک سے احساس کا رشتہ ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران کی خود نگرانی کی‘۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’عوام کی تکلیف کے ازالے کے لیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی، ہم پرامید ہیں کہ اب جلد ہی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی‘۔

شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’قوم کا درد رکھنے کا دعویٰ کرنے والے اپوزیشن لیڈر لندن میں موجود ہیں، وہ پاکستان واپس آکر عوام کا درد بانٹیں کیونکہ درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں ہی موجود رہتے ہیں‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں