تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ برائے سوالات کے دوران وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ دونوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جا رہے ہیں۔

سعد رفیق نے بتایا کہ سب سے زیادہ آمدن لاہور ایئرپورٹ جبکہ فیوچر پوٹینشل اسلام آباد ایئر پورٹ کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے جو نہیں بننے چاہیے تھے، اس سے ریاست کے اربوں روپے خرچ ہوئے۔

اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 47 میں سے 17 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں، پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی، اس کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی۔

اس سے قبل وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیں۔

سعد رفیق نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پی آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کو 22 ہزار 600 مفت ٹکٹ دیے گیے، 3 سال میں ایئر لائن کو 328 ارب 67 کروڑ کی آمدن ہوئی۔

انہوں نے بتایا: ’3 سال میں 148 ارب 40 کروڑ کے آپریشنل اخراجات ہوئے۔ 2019 میں 147 ارب، 2020 میں 95 ارب اور 2021 میں 86 ارب آمدن ہوئی۔ 2019 میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت کی مد میں 7 ارب 55 کروڑ خرچ ہوئے۔ 2020 میں 38 ارب 88 کروڑ اور 2021 میں 35 ارب روپے خرچ ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ افسران کو 19 ہزار 500 ڈومیسٹک اور 3 ہزار بیرون ملک مفت سفر کی سہولت دی گئی، 2020 میں افسران کو 8286، 2021 میں 7067 مفت ٹکٹس دیے گئے، رواں سال ستمبر تک افسران کو 7249 مفت ٹکٹس دیے گئے۔

اجلاس میں وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے میں شامل جہازوں کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے 31 میں سے 26 جہاز آپریشنل جبکہ 3 بوئنگ 777 اور 2 اے ٹی آر غیر فعال ہیں۔

Comments

- Advertisement -