تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد سے متعلق بڑی خبر

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئےعمرکی بالائی حد43سال مقررکردی،عمر کی نئی حد کا اطلاق 23 جون2021 تک نافذ العمل رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کردیا ہے، اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ 43 سال عمر تک افراد سرکاری ملازمت کی حصول کیلئے اہل ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی بالائی حد کا اطلاق 23جون2021 تک نافذ العمل رہےگا۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15سال رعایت دی تھی، سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی مقررہ عمر 30 برس تھی، تاہم اب خواہش مند افراد 43 برس کی عمر تک ملازمت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -