تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حکومت کا شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والے ہیروز کی حوصلہ افزائی کا عندیہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فلم معاشرے کی تہذیب و ثقافت اور اقدات کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان تخلیقی سوچ کے حامل نئے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات  شبلی فرازنے سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرکا دورہ کیا جہاں اُن کی چیئرمین فلم اینڈ سنسر بورڈ دانیال گیلانی کی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر نے سنسر بورڈ اراکین کا اجلاس طلب کیا جس میں سیکریٹری اطلاعات اکبر درانی، فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین اور ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دانیال گیلانی نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فلم معاشرےکی تہذیب وثقافت،اقداراجاگرکرنےکااہم ذریعہ ہے، ہمیں اپنی فلموں کے ذریعے قومی تشخص اور ورثےکواجاگرکرناہے، اپنی قومی شناخت کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سنسربورڈکا نہایت اہم کردارہے، ہمیں ملکی ثقافت کےفروغ، قومی بیانیےکوتقویت دینی ہے،فلموں میں ہماری اخلاقی اقدار،تہذیب وثقافت کےمنافی موادنہیں آناچاہئے کیونکہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثےکاامین ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل کو عظیم ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے اور تخلیقی سوچ کےساتھ کام کرنے والے نئے ہیروز کی حوصلہ افزائی بھی کرنی ہے۔

Comments

- Advertisement -