جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی کرنے کا حکومتی فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرول کی قیمتوں میں انتہائی معمولی کمی کرنے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں انتہائی معمولی کمی کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

یہ آئینی درخواست معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں حکومت سے قیمتوں کے تعین کا باقاعدہ فارمولا طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئی ہیں، لیکن حکومت نے اس کے برعکس ملکی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں محض 2 روپے کی معمولی کمی کر کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں ہونے والی بڑی گراوٹ کا حقیقی اور پورا فائدہ غریب عوام تک منتقل نہیں کیا گیا، جو کہ آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالتِ عالیہ وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر عالمی منڈی کے تناسب سے بڑی کمی لانے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں کہا گیا مہنگائی کے مارے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عبوری احکامات صادر کیے جائیں، وفاقی حکومت اور اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مروجہ فارمولا اور ٹیکسوں کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں