ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا، 350 اشیا مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے 289 درآمدی اشیاپرڈیوٹی میں اضافہ کردیا جبکہ 61 اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

ٹیکس وصولیوں میں 40 ارب روپے کی کمی پر آئی ایم ایف کی جانب سے ناراضگی کے اظہارپروزیرخزانہ اوران کی ٹیم نے اجلاس منعقد کرکے تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سال کا تیسرا بجٹ تیارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرتعیش اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کی آڑمیں عوام کی روز مرہ کی ضروریات کی 350اشیاء پر ٹیکس ڈیوٹی عائد کی ہے۔

- Advertisement -

بجٹ کے سبب غیر ملکی مشروبات، چاکلیٹ، مکھن، بسکٹ، کیچپ، یخنی، بچوں کا خشک دودھ اورکئی روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی۔

منی بجٹ سے صابن، شیمپو، کنڈیشنر، جیولری، میک اپ کی اشیا، اسٹیل اوربجلی سے چلنے والی مصنوعات اور ماربل کی اشیاء مہنگی ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں