تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

گریڈ21 کے افسر فواد اسد اللہ کو ڈی جی آئی بی تعینات کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : گریڈ اکیس کے افسر فواد اسد اللہ کو ڈی جی آئی بی تعینات کیے جانے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد ڈی جی آئی بی تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گریڈ اکیس کے افسر فواد اسد اللہ کو ڈی جی آئی بی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد اسد اللہ جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور اس وقت کمانڈانٹ اکیڈمی انٹیلی جنس بیورو میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

فواد اسد اللہ آئی بی میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں تاہم وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد ہی ڈی جی آئی بی تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد سلیمان کی 90 دن کی چھٹی کے باعث ڈی جی آئی بی کا عہدہ خالی پڑا ہے، ڈاکٹر محمد سلیمان کی غیر موجودگی میں فواد اسد اللہ آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Comments

- Advertisement -