جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ! کیا آپ کا نام فہرست میں شامل ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گریجویٹ انجینئر ٹرینی پروگرام کے لئے 3 ہزار 982 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ، گریجویٹ کو دورانِ تربیت ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک بھر کے نوجوان انجینئرز کو عملی اور صنعتی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے "گریجویٹ انجینئر ٹرینی پروگرام” کے دوسرے بیچ کی قرعہ اندازی مکمل کر لی ہے۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے 1,700 نئے انجینئرنگ گریجویٹس کو 6 ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پی ای سی حکام نے بتایا کہ پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 5,300 امیدواروں نے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے اسکریننگ کے بعد 3,982 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ حتمی انتخاب کے لیے مکمل طور پر شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا سہارا لیا گیا جس کے ذریعے 1700 انجینئرز کا چناؤ عمل میں آیا۔

صوبہ بلوچستان کے گریجویٹس کے لیے خصوصی طور پر 300 نشستیں مختص کی گئی تھیں جو مکمل طور پر پر کر لی گئی ہیں جبکہ بقیہ 1,400 امیدواروں کا انتخاب دیگر صوبوں اور وفاقی علاقوں سے کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے اعلان کیا ہے کہ منتخب ہونے والے ہر گریجویٹ کو دورانِ تربیت ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نوجوان انجینئرز کو صنعتی مہارتیں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی گئی ہے تاکہ ملک میں ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دے کر صنعتی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں