تازہ ترین

کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھر احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھراحتساب...

کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

ونی پیگ : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک...

نگران وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ایم ڈی...
Array

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے خلاف وال چاکنگ

کراچی: شہر قائد میں ایم کیوایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ میں تیزی آگئی، شہر کے مختلف علاقوں کے بعد اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ رات فاروق ستار اور ممبران اسمبلی کے خلاف دیواروں پر نعرے درج کردیے گیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کے بعد اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور قیادت کے خلاف وال چاکنگ کی گئی، دیواروں پر لکھے گئے نعروں میں فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں کی جانے والی چاکنگ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے نشتے چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ نعروں میں فاروق ستار اینڈ کمپنی کو غدار قرار دیاگ یا ہے۔


پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ‘‘


 قبل ازیں شہر قائد کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں جبکہ حیدرآباد کے بھی مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف وال چاکنگ کی جاچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -