پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق نامور بلے باز چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گراہم تھارپ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں وہ 2019 کی ورلڈ کپ فاتح انگلش ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گراہم تھارپ 55 سال کی عمر میں چل بسے۔ وہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 تک انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز اور 82 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

- Advertisement -

ان کا شمار انگلینڈ کے کامیاب بلے بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 16 سنچریوں کی مدد سے 6744 رنز بنائے جب کہ وہ سرے کاؤںٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 1988 سے 2005 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلے جہاں انہوں نے 20 ہزار کے قریب سکور بنائے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد گراہم تھارپ نے بیٹنگ کوچ کی ذمے داری بھی نبھائی اور وہ 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔

سابق کرکٹر کو 2022 میں افغانستان کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تاہم اُن کی صحت شدید خراب ہو گئی تھی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے تھارپ کو دنیا کے بہترین لیفٹ ہینڈرز میں شامل کیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے گراہم تھارپ کے انتقال کر جاری تعزتی بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت سے ہمیں کتنا صدمہ پہنچا ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’کرکٹ کی دنیا آج سوگ میں ہے۔ ہم امینڈا، اُن کے بچوں اور والد جیف اور تمام اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اس ناقابلِ یقین دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں۔ ہم کرکٹ کے لیے گراہم کی غیر معمولی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں