کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی اہلیہ نے شوہر کی موت کا ذمہ دار انگلش کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گراہم تھارپ نے 55 برس کی عمر میں گزشتہ سال اگست میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انھوں نے ایسا بطور انگلش اسسٹنٹ کوچ عہدے سے فارغ کیے جانے کے ڈھائی برس بعد کیا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے انھیں 22-2021 میں کورنا وائرس کے دوران آسٹریلیا کے ایشز ٹور میں ایک ویڈیو وائرل ہونے پر فارغ کیا تھا۔
اس ویڈیو میں وہ سیریز کے بعد ایک ہوٹل میں پلیئرز اور کوچز کے ساتھ شراب پی رہے تھے، جب پولیس نے کورونا پابندیوں کا احساس دلایا تو تھارپ نے ان کا مذاق اڑایا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق نامور بلے باز چل بسے
گراہم تھارپ کی بیوہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو کچھ اس ٹور میں ہوا اس پر گراہم بہت نادم تھے، انھوں نے سب سے معذرت بھی کرلی تھی۔
اگر بورڈ حکام کی جانب سے انھیں تھوڑی بھی سپورٹ مل جاتی تو وہ آج وہ ہم سب کے درمیان موجود ہوسکتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


