ریاض: سعودی عرب میں مکہ ہیلتھ کلسٹر نے مسجد الحرام میں ’سیف ہارٹ زون‘ قائم کیا ہے جس کا مکمل انتظام کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے زیرِ قیادت ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دل کی بیماریوں کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں جلدی علاج فراہم کرنا اور جلد از جلد طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام عمرے کے لیے آنے والے زائرین اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے افراد کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ سعودی وژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانفورمیشن پروگرام کے اہداف کے تحت بہترین علاج تک رسائی دی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ میں 10 کارڈیک انٹینسیو کیئر بیڈز اور 30 کوالیفائیڈ طبی ماہرین کی ٹیم شامل ہیں۔
سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 58 ہزار آرام دہ نئے قالین
الحرم اسپتال میں موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کی ذریعے امراض قلب کا علاج کیا جا رہا ہے۔
یہاں پیچیدہ امراض کے لیے جدید میکینکل سپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں جان بچانے والی ڈیوائس جیسا کہ ای سی ایم او جبکہ امراض قلب کے لیے سٹنٹ اور سپیشل ادویات بھی شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


