The news is by your side.

Advertisement

مفتی اعظم مصر پانچ روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم وزارت مذہبی امور کی دعوت پر پانچ روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے مصر کے مفتی اعظم کا کا اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر استقبال کیا، ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم، صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم آج اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل میں پیغام پاکستان سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم جمعہ کو فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیں گے، وہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مفتی اعظم مصر یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کریں گے، وہ ضلع سرگودھا میں واقع بھیرہ شریف میں جامع دارالعلوم غوثیہ جائیں گے۔

مصر کے مفتی اعظم لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ بادشاہی مسجد اور دوسرے تاریخی مقامات کی سیر کریں گے اور علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں