پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، کروڑوں کے جرمانے اور ہزاروں گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 نومبر 2025): محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے گراں فروشوں کیخلاف کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے جرمان اور گرفتاریاں کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا ڈنڈا حرکت میں آ گیا اور صوبہ بھر میں محکمہ پرائس کنٹرول نے کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے جرمانے اور گرفتاریاں کی ہیں۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دو روز کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 لاکھ 26 ہزار 437 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ان کارروائیوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے اور ہزاروں منافع خوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج جب کہ دکانیں اور گودام سیل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق چینی پر ناجائز منافع خوری کرنے والے 6272 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3782 افراد کو گرفتار کر کے 496 مقدمات قائم کیے گئے۔

چینی کے ذریعہ گراں فروشی کرنے پر 5 کروڑ 49 لاکھ 78 ہزار جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 5 دکانیں اور گودام سیل کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ دیگر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 246 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے 21 مقدمات درج کیے گئے اور مجموعی طور پر 55 لاکھ 20 ہزار 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں