منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 40 ویں روز میں داخل، ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد : پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیئے اور متعدد مورچے اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کا کچےمیں آپریشن چالیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، ترجمان پولیس نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے بھرپور حملہ کرکے متعدد مورچے اڑا دیئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نو گو ایریا سمجھا جانے والا کچہ کراچی ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا ہے ، کامیاب منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت کچہ رجوانی میں کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے کہا کہ متعدد کیمپس، او پی پوسٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم ہیں، آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوچکے ہیں جبکہ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے گئےعلاقوں میں مفاد عامہ کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں