تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

باکسنگ کا رنگ اور معمر خواتین کے مکے

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کی معمر خواتین نے باکسنگ رنگ میں اتر کر یہ ثابت کردیا کہ کھیل کے لیے عمر کی قید نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ کا شمار اُن کھیلوں میں ہوتا ہے جس میں توانائی اور قوتِ برداشت کی بہت ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کھیلنے کے لیے نوجوانی کی عمر ہی زیادہ بہترین سمجھی جاتی ہے۔

جنوبی افریقا کی معمر خواتین نے باکسنگ کے زوردار مکے مارکر یہ ثابت کردیا کہ کھیل کے لیے عمر کی قید نہیں ہوتی، بزرگ خواتین جب رنگ میں اتریں اور انہوں نے فائٹ شروع کی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

بزرگ خواتین کے گروپ نے رنگ میں اتر کر ایسی مہارت دکھائی کہ سب کی آنکھیں کھیلی رہ گئیں، بعد ازاں تمام کھلاڑی سڑک پر مارچ کرتی ہوئی اپنی جیت کا جشن منانے لگی۔

باکسر خواتین کا گروپ جہاں جہاں سے بھی گزرا عوام نے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مقامی میڈیاکے مطابق معمر خواتین کی کوچ کا کہنا ہے کہ ’باکسر بنانے کے لیے بہت مشکل مراحل سے گزرنا پڑا کیونکہ پریکٹس کے دوران کھلاڑی تھک جاتی تھیں مگر مسلسل حوصلہ افزائی سے آج وہ مکمل باکسر بن چکی ہیں‘۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -