تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دادی کے نزدیک پوتے سے زیادہ گلاس کی اہمیت، حیران کن واقعہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوتے سے زیادہ شراب کے گلاس سے دادی کی محبت کا واقعہ امریکا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سالہ بچہ اپنی دادی کے پاس کھڑا ہے اور میز پر رکھے شیشے کے گلاسوں سے کھیل رہا ہے جو شراب سے پُر ہیں۔

دادی نے دیکھا کہ بچہ کھیل کے دوران گرنے لگا ہے تو دادی نے پوتے کو گرنے سے بچانے کے بچائے اس کے ہاتھ میں موجود گلاس کو بچانا ضروری سمجھا اور پوتے کو گرنے دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے دادی کے اس عمل پر دلچسپ تبصروں کے انبار لگ گئے، ایک صارف نے طنزاً کہا کہ ’بہترین دادی کا سالانہ ایوارڈسے مذکورہ خاتون کو نوازا جائے‘۔

Comments

- Advertisement -