اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پی ٹی وی اور پی ایس او کیلیے گرانٹ کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 100 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد پیس ٹاکس کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ وزارت داخلہ کو فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ریکوڈک پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹیئر کور کو 41 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی جب کہ منشیات کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ کو جدید کشتیاں فراہم کرنے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

پائیدار ترقی کے اہداف  کے سلسلے میں 7 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی جب کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے 73  کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں  پاک بحریہ کے ہینگر پراجیکٹ کے لیے 10 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور ہوئی۔

ترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں بم دھماکے کے دوران خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے معاوضے کا 24 کروڑ روپے کا پیکیج منظور کیا گیا۔

 پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ  روپے کے فنڈز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایس سی او کے لیے 18.5 کروڑ کی تکنیکی معاونت کی منظوری دی گئی۔

پارلیمانی امور کی وزارت کے لیے 11 کروڑ روپے کی گرانٹ اور کراچی کے پی ایس ڈی پی فنڈز اور  پی آئی ڈی سی ایل کرنٹ اکاؤنٹ میں حیدرآباد پیکیج 8.5 ارب کی فنڈنگ منظور کی گئی۔

خیبر پختون خواہ میں پی آئی ڈی سی پراجیکٹ کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں