سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی لیکن وہ ایسے ریکارڈ کے حامل ہیں جو عمومی طور پر لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں۔
سرفراز احمد کو ان کے چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کی حیثیت سے تو یاد رکھا جاتا ہے مگر ان کی ایک جیت لوگوں کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہے۔ سرفراز احمد نے 2006 میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو آئی سی سی انڈر 19 کا ورلڈ کپ جتوا کر ٹرافی اٹھائی۔ اس اہم معرکے میں مدمقابل بھارت تھا۔
دوسری بار 2017 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں پاکستان کو اپنی قیادت میں سرخرو کراکے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔ اس بار بھی مدمقابل روایتی حریف ہی تھا۔ یوں ایک کپتان کی قیادت میں دو آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا پاکستان کے لیے ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
سرفراز احمد سے قبل آئی سی سی کی بطور کپتان دو ٹرافیاں اٹھانے کا اعزاز سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ کو حاصل ہے جنہوں نے 1975 اور 1979 کے ورلڈ کپ میں کیریبئن ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے عالمی چیمپئن بنایا۔ ان کے علاوہ 2003 اور 2007 میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس کے بعد اگر آئی سی سی ٹرافیاں اٹھانے کا سلسلہ دیکھا جائے تو 1987 کے ورلڈکپ کو آسٹریلیا نے ایلن بارڈر کی کپتانی میں، 1992 کا ورلڈ کپ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں، 1996 کا ورلڈ کپ سری لنکا نے ارجنا رانا تنگا کی کپتانی میں جیتا تھا۔
سال 1999 سے 2007 تک مسلسل تین ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جیتے لیکن کپتان دو تھے۔
جاوید میانداد نے شارجہ کا تاریخی چھکا کس کے ’’بلّے‘‘ سے مارا؟ حیران کن انکشاف
1999 کا ورلڈکپ آسٹریلیا نے اسٹیووا جبکہ 2003 اور 2007 کے ورلڈکپ آسٹریلیا نے رکی پونٹنگ کی قیادت میں جیتے۔ 2011 کے ورلڈ کپ کو بھارت نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں، 2015 کا ورلڈ کپ پھر آسٹریلیا نے جیتا مگر قیادت مائیکل کلارک کے ہاتھ تھی جبکہ 2019 کا ورلڈ کپ انگلینڈ نے آئن مورگن کی قیادت میں جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔