ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

سعودی بچے کا بڑا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی بچے نے اونٹ کے مملکت کا نقشہ تیار کر کے کمال کر دیا جس کو صدی کا بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر 14 سالہ سعودی بچے یزید الشھرانی نے اونٹ کے بالوں سے مملکت کا نقشہ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے جس کو مہنگا ترین اور صدی کا سب سے بہترین فن پارہ کہا جا رہا ہے۔  جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اپنی اس لاجواب تخلیق کو ننھے فنکار یزید الشھرانی نے ’’صدی کی پینٹنگ‘‘ کا نام بھی دیا ہے۔

فن پارے کے تخلیق کار یزید الشھرانی کے والد علی الشھرانی کا کہنا ہے کہ یہ فن پارہ بنانے کا آئیڈیا ان کے بیٹے کا تھا جس کے لیے انہوں نے مدد فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فن پارے کو تیار کرنے میں اونٹ کے بال اور خالص اون کا استعمال کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 10 ماہ کا وقت لگا۔ یہ فن پارہ دنیا کا مہنگا ترین فن پارہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ سعودی عرب کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ کی عکاسی کرنے والی دستاویز کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

علی الشھرانی نے کہا کہ ان کا بیٹا یزید مڈل سکول کا طالب علم ہے اور وہ اپنے خیالات میں ہمیشہ نیا پن لانے کی کوشش کرتا ہے۔ مملکت کے نقشے کے حوالے سے فن پارہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن مملکت سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہونے کے باعث مکمل ہو سکا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں