The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے بڑی امداد

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سی ون تھرٹی طیارے کے افغانستان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سامان میں 10 ٹن آٹا، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ کل امدادی سامان سے بھرا سی ون تھرٹی جہاز قندھار پہنچے گا جب کہ تیسرا جہاز پرسوں امدادی سامان لے کر خوست پہنچے گا۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے پاکستان سے امدادی سامان افغان بھیجنے سے متعلق کہا کہ پاکستانی حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے ریلیف کا سلسلہ جاری رہے گا، طور خم اور چمن کے ذریعے بھی ریلیف اور ایمرجنسی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں