تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی آئل کمپنی کو بڑا فائدہ

ریاض: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی(آرامکو) کے منافع میں 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پہلی سہ ماہی کے منافع میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جو 21.7 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی پیٹرو کیمیکل کمپنی ایس اے بی آئی سی کے انضمام، ڈاؤن اسٹریم مارجن میں بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے آرامکو کی سیلز بھی 20 فیصد بڑھی جو 272.1 ارب سعودی ریال تک پہنچ گئیں۔

سعودی آئل کمپنی نے گزشتہ روز پہلی سہ ماہی کا منافع 18.8 ارب ڈالر ظاہر کیا جو سال کی دوسری سہ ماہی میں ادا کیا جائے گا۔ آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو امین نصر کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی سے توانائی کی منڈی کو تقویت ملی ہے، ملازمین کی ہمت اور آرامکو کی لچکدار پالیسی سے پہلی سہ مالی میں بہترین کارکردگی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال توانائی کی طلب میں اضافے سے مزید بہتری کی امید ہے، تاہم منافع کم بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی دنیا کی توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

محمد بن سلمان کے اہم اعلان کے بعد سعودی عرب کو بڑا فائدہ

امین نصر کا کہنا تھا کہ اس سہ ماہی میں اسٹراٹیجک مقاصد کی جانب پیش قدمی کی اور 12.4 ارب ڈالر کی پائپ لائن انفراسٹرکچر ڈیل کا بھی اعلان کیا، مملکت میں شروع ہونے والے شریک پروگرام سے بھی فائدہ پہنچے گا، ترقی کے مواقع پیدا ہوں، سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے کہ آرامکو میں سہ ماہی کے دوران ہائیڈرو کاربن کی پیداوار یومیہ 11.5 ملین بیرل کی ہوئی جبکہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 8.6 ملین بیرل رہی۔

Comments

- Advertisement -