نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے دو سپراسٹارز میں زبردست ٹاکرا ہوا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کلاس بیٹسمین بابراعظم نے ایک دوسرے کو کرارا جواب دیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اننگز کا تیسرا اوور پاور اٹیک ثابت ہوا، سینٹرل پنجاب کے بابراعظم اور خیبرپختونخوا کے پیسر شاہین آفریدی آمنے سامنے آئے تو دونوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔
اوور کی پہلی گیند سیم اور سوئنگ ہوئی تو بابراعظم کھیل نہ سکے اور مکمل طور پر بیٹ ہوگئے، انہیں گیند سمجھ نہ آئی اور وہ آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔
اگلی ہی گیند پر بابراعظم نے کورر ڈرائیو کھیل کر نہ صرف کرارا جواب دیا بلکہ خود کو دباؤ سے نکالا اور باؤنڈری حاصل ہی، تیسری گیند پر پرُاعتماد انداز میں شارٹ کھیل کر کپتان نے پھر گیند کو باؤنڈری تک پہنچایا۔
لگاتار دو باؤنڈریز کے بعد شاہین آفریدی کے رنگ اڑ گئے اور ان کے چہرے کے تاثرات سے واضح تھا کہ وہ دباؤ میں آگئے ہیں۔ چوتھی گیند پر بابراعظم نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ایک رنز حاصل کر کے احمدشہزاد کو موقع دیا۔