تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

صارفین کیلئے زبردست سہولت، ٹک ٹاک نے اہم اعلان کردیا

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے لیے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نئے فیچر کی بدولت ٹک ٹاک صارفین اپنی ویڈیو میں ‘منی ایپس ایمبیڈ’ کرسکیں گے۔ نئی سہولت کو ‘جمپس’ کا نام دیا گیا ہے، اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ‘ریسیپی ایپ ویشک’ کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے۔

اس فیچر سے ناظرین ٹک ٹاک کے اندر ہی ایک کلک کی مدد سے کھانے کی ترکیت دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزائشی مراحل سے گزر رہا ہے تاہم مخصوص کریٹرز جمپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، نئی سہولت کی مزید ٹیسٹنگ کے لیے دیگر افراد کو بھی سروس فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ جب جمپ فیچر سے لیس کسی ویڈیو کو دیکھا جائے گا تو ناظرین کو اسکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جو ٹک ٹاک کے اندر ایک نئی اسکرین میں مواد کو اوپن کرے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسنیپ چیٹ بھی اس طرح کے فیچرز اپنی ویڈیوز کے لیے متعارف کراچکا ہے۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ اس وقت ویشک، وکی پیڈیا اور ٹیبیلوگ کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -