تازہ ترین

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے بڑی سہولت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کے آن لائن اندراج کا طریقہ کار بھی بتا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ کی معلومات کے آن لائن اندراج کی سہولت فراہم کی تھی اور اب اس کے استعمال کے طریقہ کار کی تفصیل بھی بتا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی کے پاسپورٹ کی معلومات کا اندراج صرف کفیل کرے گا جبکہ غیرملکی اپنے اہل خانہ کے پاسپورٹ کا اندراج خود آن لائن کرانے کے اہل ہوں گے۔

طریقہ کار کو غور سے پڑھیں

غیرملکی شہری کو پہلے ابشر پر اپنے اکاؤنٹ پر جانا ہوگا پھر ’خدمات’ کی فہرست میں مذکور ’الخدمات الالکترونیہ‘ آپشن اختیار کرے، بعد ازاں الجوازات پر کلک کرے، اگلے مرحلے میں ‘تحدیث جواز سفر المقیمین‘ کا انتخاب کرے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ ہولڈرز کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

اس کے بعد ’البد فی استخدم الخدمہ‘ کو پش کرے، اگلے مرحلے میں اس بات کی نشاندہی کرے کہ وہ تابع ہے یا اجیر ہے، پھر اس شخص کا انتخاب کرے کہ جس کے پاسپورٹ کی معلومات کا اسے اندراج کرنا ہے۔

مذکورہ بالا آپشنز کو پر کرنے کے بعد ’التالی‘ کا انتخاب کرے لیکن اس کے بعد متعلقہ شخص کی معلومات کے حوالے سے اطمینان حاصل کرلے، اگلے مرحلے میں خالی خانے پر کرے پھر ’تحدیث معلومات جوازات السفر‘ پش کرے اور معلومات کی صحت کا اطمینان کرلینے کے بعد اوافق پر اوکے کانشان بنائے اور آخر میں التاکید کا انتخاب کرے۔

Comments

- Advertisement -