تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سعودی عرب میں مقامیوں اور غیرملکیوں کیلئے زبردست سہولت

ریاض: سعودی عرب میں اب ملکی اور غیرملکی گھر بیٹھے آن لائن گھریلو عملہ طلب کرسکیں گے، جبکہ صارفین کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہری ہواوے ایپ گیلری سے نیو ایپ ‘راحۃ’ ڈاؤن لوڈ کرکے گھریلو عملہ آن لائن طلب کر سکتے ہیں، باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والی گھریلو ملازمائیں فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپ کے ذریعے گھریلو عملہ طلب کرنے پر پہلی مرتبہ صارفین کو 50 فیصد تک رعادی دی جائے گی، یہ پیشکش سب سے پہلے طلب کرنے والے بیس ہزار افراد کے لیے ہے۔

سعودی عرب : حکومت کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ

یہ پیشکش یکم نومبر سے اکتیس دسمبر تک جاری رہے گی، عملہ طلب کرنے پر صارفین کو علامتی پاس ورڈ بھی دیا جائے گا جس سے وہ رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

گھریلو ملازمائیں فی گھنٹے اجرت کے حساب سے کام کریں گے۔ صارفین کی جانب سے طلب کرنے پر ملازمہ مقررہ تاریخ اور وقت پر پہنچے گی، تمام ملازمائیں اعلی تربیت یافتہ ہوں گی۔

وہ صفائی ستھرائی اور کپڑوں کی دھلائی جیسے تمام ضروری کام پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیں گی۔

Comments

- Advertisement -