The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس اہلکاروں کے لیے زبردست سہولت

کراچی: شہرقائد میں پولیس اہلکار اب دھابوں یا فٹ پاتھ پر نہیں بلکہ کیفے پر کھانا کھایا کریں گے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کینٹین کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کے لیے زبردست سہولت سامنے آئی ہے، ماڈل تھانہ کلفٹن میں نئی کینٹین کھل گئی، بہترین معیار پر بنائی گئی کینٹین میں ناشتے اور کھانے کی سہولت موجود ہے۔

اہلکار اب عمدہ اور لذیذ کھانوں سے محظوظ ہوسکیں گے، صبح سویرے اچھا ناشتہ اور چائے دی جائے گی جبکہ دوپہر کے وقت معیاری کھانے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کینٹین کا افتتاح کردیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہلکار فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کھانے سے بہتر اچھے ماحوال میں کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تھانے میں کینٹین کی سہولت پر غور کررہے ہیں، کلفٹن سے قبل لیاقت آباد مین یہ کیفے کھولا گیا، یہاں صرف پولیس اہلکار وافسران کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں