منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

گوگل میپس میں زبردست فیچر کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی، گوگل نے گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کےلیے اہم قدم اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلیے ایپ میں انتہائی اہم اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین تریفک جام سے بھی بچ سکیں اور چھوٹا روٹ اختیار کرکے زہریلی گیسوں کے اخراج کو بھی کم کرسکیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیز ترین روٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایندھن بچانے والے راستوں کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا، اس فیچر سے آپ ایندھن بچانے اور دوسرے راستے کے درمیان فرق کو دیکھ سکیں گے اور بہترین انتخاب کرسکیں گے۔

- Advertisement -

گوگل کا دعویٰ ہے کہ ماحول دوست راستوں سے ہر سال 10 لاکھ ٹن زہریلی گیسوں کے اخراج کی روک تھام ہوسکے گی جو کہ سڑکوں سے 2 لاکھ گاڑیوں کو ہٹا دینے کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں گوگل نے اس فیچر کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، دیگر ممالک 2022 میں اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں