تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عالمی سطح پر عمان کے لیے بڑا اعزاز

مسقط: عمان سائنس اینڈ انجینئرنگ میں سب سے زیادہ گریجوئیشن کروانے والا پہلا ملک بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں عمان پہلے نمبر پر آگیا جہاں تعلیمی شعبے ‘سائنس اینڈ انجینئرگ’ میں سب سے زیادہ گریجوئیٹس ہیں، اسی ضمن میں عمان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آچکا ہے۔

عمانی وزارت اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق اور انوویشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان سائنس اینڈ انجینئرنگ میں سب سے زیادہ گریجوئیشن کروانے والا ملک بن گیا جبکہ حکومت کی جانب سے طالب علموں پر پیسے خرچ کرنے والے ممالک کی عالمی فہرست میں عمان کا چھٹا نمبر ہے۔

وزارت کے مطابق 2019 میں 14 درجے کی تنزلی کے باوجود اسکول ایجوکیشن انڈیکس میں عالمی سطح پر عمان نے 24 واں نمبر حاصل کیا، ہایر ایجوکیشن میں گزشتہ سال 8 سیٹیں کھونے کے بعد عمان 2020 میں 12ویں نمبر پر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اضافے کی شرح میں بھی سلطنت عالمی سطح پر 24 ویں نمبر پر ہے اور صنعتی کلسٹر ڈویلپمنٹ انڈیکس میں عمان عالمی سطح پر 27 ویں نمبر آگیا ہے۔

عمان نے تعلیمی اور صنعتی شعبوں کے مابین ریسرچ کوآپریشن، انوویشن کورلیشن انڈیکس میں عالمی سطح پر 38 واں گریڈ حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -