تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سوشل میڈیا پر راج کرنے والے صارم اختر کیلئے بڑا اعزاز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر مایوس کا اظہار کرنے والے محمد صارم اختر کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں 12 جون 2019 کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر کرکٹ مداحوں میں شدید غم و غصّہ تھا لیکن میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کی مایوسی نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

محمد صارم اختر نامی شخص جو ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں، 12 جون 2019 کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم پہنچے اور ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی دیکھ کر شدید افسردہ ہوگئے۔

اسی دوران باؤنڈری پر کھڑے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف سے کیچ ڈراپ ہوگیا جس پر صارم اختر اتنے مایوس ہوئے کہ اسٹیڈیم میں موجود کیمرے نے ان کی مایوس کن شکل بڑی اسکرین پر دکھائی۔

یہیں سے صارم اختر کی زندگی تبدیل ہوئی اور وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئے کیوں کہ ان کی تصویر ایک میم بن چکی تھی، اب اس میم کو ہانگ کانگ کے ’کے 11 میم میوزیم‘ میں نمائش کےلیے پیش کیا گیا ہے۔

صارم اختر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن کو یوٹیوب پر ہانگ کانگ کے ’کے الیون میم میوزیم‘ کی ایک ویڈیو میں میری تصویر نظر آئی جس میں وہ قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر مایوس کھڑے تھے۔

میم میوزیم کی جانب سے تصویر کو ’مایوس مداح‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’یہ تصویر کرکٹ کے ایک مداح کی مایوسی دکھا رہی ہے‘ جب کہ ساتھ ہی ان کا اصل نام ’محمد صارم اختر‘ درج ہے۔

صارم اختر کی تصویر میم میوزیم میں آویزاں ہونے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے، اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد ویڈیو کو لائک، 54 ہزار سے زائد صارفین ری ٹوئٹ کرچکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین کے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

ایک صارف نے صارم اختر کو مبارک باد دی جب کہ ایک دوسرے صارف نے صارم اختر کو ’مونالیزا‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مونالیزا کی طرح ہوگئے ہیں۔ اس میم کو کافی وقت سے بچے دیکھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاہکار ہے‘۔

Comments

- Advertisement -