تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے لیے بڑا اعزاز

ریاض: سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ نابینا مسافروں کے لیے بریل لینگویج میں مکمل گائیڈ بک جاری کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نابینا افراد کے لیے بریل لینگویج میں مکمل گائیڈ بک جاری کرکے السعودیہ نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ایئرلائن کے چیئرمین نے اسے اہم کامیابی قرار دیا۔

سعودی ایئرلائن السعودیہ کے چیئرمین کیپٹن ابراہیم الکشی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ پروازوں میں مہمانوں کو خصوصی سہولتیں مہیا ہوں، نابیناؤں کے لیے بریل لینگویج میں مکمل گائیڈ بک کے اجرا ایک بڑا اعزاز ہے۔

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے حوالے سے بڑی خبر

انہوں نے کہا کہ السعودیہ کے نابینا مسافر ریزرویشن کے وقت اسپیشل فوڈ بک کراسکتے ہیں جس کے لیے آئن لائن بکنگ اور رابطے کی سہولت بھی موجود ہے۔

کیپٹن ابراہیم الکشی کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ریزویشن کے ذریعے ایئرلائن کی سہولتیں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ السعودیہ اس سے قبل بھی متعدد بڑے اعزازات اپنے نام کرچکی ہے، حال ہی میں اے پی ای ایکس آرگنائزیشن نے فائیو سٹار فضائی کمپنی قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -