The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز، دنیا معترف

ریاض: عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بحری ٹرانسپورٹ کا شمار عرب ممالک میں پہلے جبکہ دنیا میں 20 ویں نمبر پر ہوتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس “UNCTAD” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بحری ٹرانسپورٹ بہترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے شعبے میں مملکت عرب دنیا میں پہلے جبکہ عالمی سطح پر 20 ویں پوزیشن پر ہے۔ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے لیے اس اعزاز کو کامیابی قرار دیا۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی بحری نقل و حمل 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس اہم صنعت سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو وژن 2030 کے تحت ترقی دینے پر کام کر رہی ہے، جس کے ذریعے بڑی مقدار میں تیل کی نقل وحرکت کو بھی یقینی بنائی جائے گی۔

البتہ دیگر شعبوں کی طرح سعودی عرب کی بحری ٹرانسپورٹ بھی وبا کے دوران متاثر رہی تھی۔ جبکہ حکومت موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں بہتری لاتے ہوئے لاجسٹک خدمات کی ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں