منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

بحرین کے ویزہ سے متعلق زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین نے تمام اقسام کے وزٹ ویزہ کی میعاد میں 2021 تک کی توسیع کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان شہریت، پاسپورٹ اور شہری امور ادارے (این پی آر اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لیے ہر قسم کے وزٹ ویزہ کی میعاد میں بغیر کسی فیس کے 21 جنوری 2021 تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

این پی آر اے نے کہا کہ ادارہ ازخود ہی تمام ویزوں میں توسیع کر دے گا اور تجدید کے لیے کسی کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ سہولت سیاحوں کے اپنے ملک میں رہائش کی صورتحال اور واپسی کے لیے پروازوں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت نے تمام سیاحوں اور شہریوں کے لیے کورونا وبا کے دوران بھرپور تعاون اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مختلف خدمات پیش کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں