تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پاک انگلینڈ سیریز سے متعلق زبردست خوشخبری

شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں برس جولائی میں دورہ انگلینڈ کی ‏اجازت مل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں ‏کو رواں سیزن میں دورے کی اجازت دے دی ہے۔

کورونا کیسز کے باعث برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے تاہم برطانوی ‏حکومت نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو دورے کی خصوصی اجازت دی ہے۔

گرین شرٹس کو تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے جولائی میں انگلینڈ کا ‏دورہ کرنا ہے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سخت قرنطینہ شرائط کو پورا کرنا ہوگا، یہ ‏ٹیمیں اپنے دورے پر پہنچنے پر کسی سرکاری سہولت کے بجائے ساؤتیمپٹن کے قریب ایجاس باؤل ‏پر قرنطینہ کریں گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کورونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا خسارہ برادشت کرنا ‏پڑا۔ ‏خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز پر پہنچ گئے۔

بورڈ حکام کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈکو مجموعی طور پر100ملین پاؤنڈز کا خسارہ ہوا، بند ‏‏دروازوں کے پیچھے میچز کرا کر خسارے کو کم کیا گیا۔

چیف فنانشل آفیسر اسکاٹ سمتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چیلنجنگ سال رہاہے، گزشتہ برس ‏‏بورڈکی ٹکٹس کی فروخت سےحاصل ہونےوالی آمدنی صفر رہی جب کہ بائیوسکیور ماحول کیلئے ‏‏بورڈ کےاخراجات میں مزیداضافہ ہوا۔

رواں برس پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے دورے شیڈول ہیں۔ ملک میں ‏‏کوروناوائرس کنٹرول ہونے کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں اور بورڈ پرُامید ہےکہ اس سال شائقین ‏کو ‏اسٹیڈیم جانےکی اجازت مل جائے گی۔ ٹکٹوں کی فروخت سےبورڈ کی آمدن بحال ہوجائےگی۔

Comments

- Advertisement -