پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جرمن حکومت نے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے مزید 5 ملین یورو دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے جرمنی کی حکومت پاکستان کو مزید پانچ ملین یورو دے گی۔ فنڈز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مہم میں استعمال ہوگا۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی پرجرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لی مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فنڈز سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گی۔

دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفر نے کہا فنڈز پر جرمن عوام کے شکر گزار ہیں، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں جرمن حکومت کا بڑا کردار ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی پولیو کے خاتمے کے لیے اب تک 691 ملین امریکی ڈالر امداد دے چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں