تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی اقاموں اور ویزوں سے متعلق زبردست خوشخبری

سعودی عرب نے بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج و عودہ ویزوں میں ‏مفت توسیع کر دی۔

کورونا پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے مقیم غیرملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں ‏ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔

یہ اقدام سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے اور محکمہ پاسپورٹ ‏نے ان ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج وعودہ ویزوں میں 31 اگست تک ‏بالکل مفت توسیع کی گئی ہے اور اس میں کوئی سروس چارجز کا فیس نہیں لی جائے گی۔

ویزوں میں توسیع کا عمل نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت انجام دیا ‏جائے گا اور اس میں ویزہ ہولڈرز کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے درخواست یا دفتر میں آنے ‏کی ضرورت نہیں ہو گی۔

بیرون ملک موجود ان غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ میں توسیع کی جائے گی جن پر ‏کورونا کی وجہ سے مملکت میں داخلے پر پابندی ہے۔

اسی طرح وزٹ ویزہ میں توسیع بھی انہیں زائرین کی ہو گی جہاں سے مملکت آنے والے شہریوں ‏کے داخلے پر پابندی ہے۔

Comments

- Advertisement -